لاہور کے بیشتر علاقوں میں آٹے کی فروخت بند 

فلور ملز،کریانہ فروش،ہول سیل،محکمہ خوراک،سٹی42
کیپشن: Flour,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) فلور ملز کی جانب سے آٹے کی سپلائی کم ہونے پر لاہور کے بیشتر علاقوں میں آٹے کی فروخت بند کر دی گئی، محکمہ خوراک ذمے دار ملز مالکان کی بجائے کریانہ فروشوں پر مقدمات درج کرنے لگا۔انجمن تحفظ حقوق تاجران ہول سیل ٹریدرز جی ٹی روڈ وشالیمار لنک روڈ کے تاجروں نے آٹے کی فروخت پر ہڑتال کر دی۔

شہر میں آٹے کی قلت کا خدشہ مزید بڑھ گیا ،انجمن تحفظ حقوق تاجران ہول سیل ٹریدرز جی ٹی روڈ وشالیمار لنک روڈ کے تاجروں نے آٹے کی فروخت پر ہڑتال کر دی،تاجروں نے دکانوں کے باہر ہڑتال کے بورڈ آویزاں کر دیئے۔

تاجروں کا کہنا ہے محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیا جارہا ہے،صدرانجمن تحفظ حقوق تاجران ہول سیل ٹریڈرز نے کہا کہ انتظامیہ آٹے کی فراہمی کے برعکس دکانداروں کیخلاف بلاجواز مقدمات کا اندراج کررہی ہے،حاجی مون مشتاق کا کہنا تھا آٹے کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے، ہول سیل ٹریڈرز آٹا کہاں سےعوام کو فراہم کریں،مقدمات کے اندراج اور لائسنسوں کی منسوخی ناقابل قبول ہے۔