ویب ڈیسک : پاکستانی کراٹے چیمپئن نازگل ہذارہ نے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زائد میڈلز جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نازگل ہذارہ کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ ناز گل ہذارہ کراٹے سیکھتی اور کھیلتی ہیں ۔انہوں نے وسائل کم ہونے کے باوجود بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے شوق کو پورا کیا ، انہوں نے کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور 50 سے زیادہ میڈلز جیتے ۔
ناز گُل ہزارہ نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر لگن سچی ہو تو وسائل کی کمی بھی کامیابی کے آڑے نہیں آ پاتی۔ناز گُل ہزارہ بلوچستان میں موجود بے تحاشہ ٹیلنٹ کا ایک منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ناز گُل ہزارہ نے رواں سال کے آغاز میں بھی انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔