ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور مقدمہ درج ہونے پر لیگی ارکان اسمبلی کا ردعمل

PMLN on Fir against MPAs
کیپشن: PMLN on Fir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم)پنجاب حکومت کی جانب سے لیگی ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمات درج کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کراتے ہوئےکہاکہ پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کردیا ہے,پنجاب اسمبلی کے سپیکر الیکشن میں تحریک انصاف نے جعلسازی کی۔

تفصیلات کےمطابق  مسلم لیگ ن کی ایم پی اے کا قرارداد میں کہناہےکہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر الیکشن میں تحریک انصاف نے جعلسازی کی اس پر آواز اٹھانے کے الزام میں 5لیگی ارکان پر پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے انھوں نےکہاکہ ایک ایشو پر دو مقدمے درج کرنا کھلی انتقامی کاروائی کا ثبوت ہےجبکہ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری پر تشدد تحریک انصاف کے ارکان نے کیا تھا مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے نہیں۔

سمیراکومل نےکہاکہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان خراب کرنے کی پلاننگ کررہی ہے سی سی پی او لاہور پنجاب حکومت کے آلہ کار بننے کی بجائے اپنے فرائض سر انجام دیں قرارداد میں پنجاب حکومت کی جانب سے لیگی ارکان اسمبلی پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی گئی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer