(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعمران خان کے پارٹی چیئرمین ہونےپر اعتراض اٹھاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےعمران خان کے پارٹی چیئرمین ہونےپر اعتراض اٹھا دیا اور پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے اعتراض میں کہا ہے کہ ترمیم شدہ آئین کے تحت الیکشن نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات پر 7 اعتراض لگائے اور نیشنل کونسل سے دو تہائی اکثریت سے ترمیم کرکے انتخابات کرانے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین بنانے کیلئے پارٹی آئین میں ترمیم کی، عمران خان کو پارٹی چیئرمین منتخب کرانے کے لئے نیشنل کونسل کا اجلاس بلایا گیا، نیشنل کونسل اجلاس میں ترمیم کرکے عمران خان کا پینل بلامقابلہ جیت گیا۔