ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاتی امراء کی سکیورٹی کیلئے پولیس کا ڈی آئی سی کروانے کا فیصلہ 

PM House Security
کیپشن: PM House Security
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر اعظم ہاؤس ماڈل ٹاؤن چھیانوے ایچ اور مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امراء کی سکیورٹی کے لیے پولیس کا ڈی آئی سی کروانے کا فیصلہ  کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس کی سربراہی ڈی سی لاہور کریں گے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی وزیراعظم ہاؤس اور مریم نواز کی رہائش گاہ رائیونڈ جاتی امراء کی سکیورٹی کتنی ہونی چاہیے اس کا جائزہ لے گی،  ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور محمد علی کریں گے،  پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران کمیٹی میں شامل ہونگے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کی جانب سے شریف خاندان سے سکیورٹی واپس لینے کے احکامات دیئے گئے تھے، تاہم وزارت داخلہ کی ہدایات پر سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اور عطا تارڑ سمیت دیگر وزراء سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔