ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

PAK Cricket Team
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد   ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ آج ٹیم ہوٹل میں آرام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل افتخار احمد، عثمان قادر، حیدرعلی اور آصف علی آج دوپہر میں لاہور سے دبئی پہنچیں گے۔اس کے علاوہ محمد حسنین برطانیہ سے متحدہ عرب امارات آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔