پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ

پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں سابق وزیراعظم عمران کے معاون خصوصی شہبازگل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا ہے، ایس ایس پی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس ٹیم پارلیمنٹ لاجز پہنچی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے کمرے کی مکمل تلاشی لی، اس دوران پولیس نے کمرے سے مختلف کارڈز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے، شہباز گل کو پولیس کی نفری کیساتھ پارلیمنٹ لاجز لایا گیا۔

پولیس نے شہبازگل کے کمرے سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں، یہ اسلحہ میرا نہیں ہے۔شہباز گل کے اپارٹمنٹ سے سیٹلائٹ فون اور دیگر موبائل فونز بھی برآمدکیے گئے۔اس کے علاوہ شہباز گل کے اپارٹمنٹ سے دو مزید پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔جبکہ اپارٹمنٹس کے دو کمروں سے اہم دستاویزات بھی برآمدہوئی ۔

پولیس کی شہباز گل سے تحقیقات بھی جاری، پولیس شہباز گل کو پارلیمنٹ لاجز سے واپس لے گئی۔جبکہ اس موقع پر 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےشہبازگل کا کہنا تھا کہ کمرے کی حالت دیکھ کر لگتا ہے میری غیرموجودگی میں یہاں کوئی آیا ہے، جب کمرہ چھوڑ کر گیا تھا تو اس کی حالت ایسی نہیں تھی، ہوسکتا ہے یہ پستول میری گرفتاری کے بعد یہاں لاکر رکھا گیا ہو۔میرا پرس گاڑی میں تھا یہاں کوئی لے کر آیا ہے ۔

خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔