ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی خواتین ہاکی چیمیئن شپ کرانے کا فیصلہ 

hockey match
کیپشن: hockey match
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعد علی)سپورٹس بورڈ پنجاب نے پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو ا ے سائیڈ قومی خواتین ہاکی چیمیئن شپ کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔

 تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں جی ایم پی ایچ ایف ویمن تنزیلہ عامر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹرچاند پروین نے شرکت کی جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 سے 12ستمبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم مین ہونےچیمپیئن شپ میں 12ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹیموں میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کی دو دوجبکہ بلوچستان، اسلام آباد، آرمی،واپڈا، ہائیر ایجوکیشن اور پاکستان ریلوے کی ایک ایک ٹیم حصہ لے گی ۔

25 سال سے کم عمر کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی ،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں نئی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہارکرنے کا موقع ملے گا۔ہاکی کے فروغ کے لئے ہمیشہ اہم اقدامات کئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔