ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں۔
گزشتہ روز جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔اس کے علاوہ جاتی عمرہ کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔