ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی پی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی اور جنرل سیکریٹری روزی خان کاکڑ نے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان سے متعلق سیاسی و تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی۔قبل ازیںچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچےتو سینئر پارٹی قائدین نے ان کا استقبال کیا ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 5 روز سے نجی دورے پر دبئی میں تھے اور انہوں نے ادھر سےمختصر قیام کے بعد امریکہ چلے جانا تھا جہاں ان کی امریکی حکام سے افغانستان میں قیام امن، سفارتی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان کے مستقبل کے تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال کےحوالے سے میٹنگز طے تھیں۔ چئیرمین بلاول بھٹو کی بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کو سیا سی حلقے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں