ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم کیو ایم میں پھر جان پڑ گئی، 50 کارکن دوبارہ متحدہ میں شامل

ایم کیو ایم میں پھر جان پڑ گئی، 50 کارکن دوبارہ متحدہ میں شامل
کیپشن: MQM Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن عباس : عالمی اور خطے کی سیاست کے پیش نظر ایم کیو ایم پھر متحرک، ناراض ارکان اسمبلی سے رابطہ، دوسری سیاسی جماعتوں میں جانے والے 50 کارکن پھر ایم  کیو ایم میں شامل ہوگٖئے۔

 رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر جان پڑنے لگی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ناراض کارکنان سے رابطہ تیز کردیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان سے دوسری جماعتوں میں جانے والے 50 کارکنان کی واپسی ہوگئی۔ مختلف جماعتوں میں جانے والے کارکنان اور رہنماؤں نے ایک بار پھر واپسی کے لئے پر تولنا شروع کردئیے ۔ایم کیو ایم  نے اس ضمن میں  سابق ناراض اراکین اسمبلی سے بھی رابطے  کئے ہیں۔ یادرہے پانچ سال پہلے لندن سے کی جانے والی ایک تقریر نے متحدہ کا تاثر بری طرح تباہ کردیا تھا جس کے بعد نہ صرف عزیز آباد میں واقع ایم کیوایم کے ہیڈکوارٹر نائن زیرو کو سیل کردیا گیا بلکہ کئی تقاریر اور بیانات کو نشر کرنے پر بھی عدالتی پابندی لگ گئی 

Malik Sultan Awan

Content Writer