مینار پاکستان واقعہ کے بعد پارکوں سے متعلق نئی تجاویز

مینار پاکستان واقعہ کے بعد پارکوں سے متعلق نئی تجاویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)گریٹر اقبال پارک واقعہ،پی ایچ اے کاپارکس کےحوالےسےریفارمزکافیصلہ،وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے تجاویز مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیں،مینارپاکستان کی تاریخی حیثیت کےپیش نظرسکیورٹی رینجرزکودینےکی تجویز  پر غور کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پر 14 اگست کے واقعہ کے بعد  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نےپارکس کےحوالےسےریفارمزکافیصلہ کیا،مینارپاکستان ودیگرپارکس میں فیملیز کے لئےدن مختص کئےجائیں،مینار پاکستان پر مستقل بنیاد پر پولیس چوکی قائم کی جائے،اجازت کے بعد پارکس میں شوٹنگ کی اجازت دی جائے،ٹک ٹاکرزکوسکرپٹ کی منظوری لینے کا پابند کیا جائے۔

وائس چیئرمین پی ایچ اےکا تجاویز پر مبنی خط منظر عام پر آگیا،وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید نے تجاویز مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیں،مینارپاکستان کی تاریخی حیثیت کےپیش نظرسکیورٹی رینجرزکودینےکی تجویز  پر غور کیاگیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پنجاب کے تمام پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے,پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گے ،پارکس اینڈہارٹیکلچر نے اس حوالے سے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

 ذرائع کاکہناتھا کہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکس میں آکر کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنا سکیں گے، پارکس میں صرف نیشنل میڈیا کو ویڈیو بنانے کی اجازت دی جائے گی ،سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے کے لئے اجازت سکرپٹ پیشگی جمع کرانے سے مشروط ہو گی، پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے ۔

یار رہے کہ یہ اہم فیصلے 14 اگست کے روز خواتین کے ساتھ پیش آنے والے غیراخلاقی حرکات کی بنا پر کئے جارہے ہیں،جشن آزادی کے روز گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ 400 افراد نے بدتمیزی کی، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے اس پر سخت ایکشن لیا اور ابھی تک متعدد افراد کوحراست میں لیا جاچکا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer