ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

لیسکو نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے کورونا موبائل ویکسینیشن سینٹرز کا افتتاح کر دیا، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں افضل کہتے ہیں کہ ملازمین کے ساتھ ساتھ عوام بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا سکے گی۔
لیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں افضل نے ویکسینیشن سینٹرز کا افتتاح کیا جبکہ ڈپٹی مینجر ایڈمن سلمان کو موبائل سینٹرز کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، ڈی جی ایڈمن کے مطابق ابتدائی طور پر پانچ موبائل سینٹرز کا آغاز کیا ہے، ملازمین کیساتھ ساتھ عام عوام بھی ویکسین لگوا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ دفاتر اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں موبائل سینٹرز کام کریں گے، میاں افضل نے بتایا کہ ویکسین کیساتھ ساتھ تربیت یافتہ عملہ بھی فرائض انجام دے گا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے مزید 80 افراد  انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 11 لاکھ 27 ہزار 584 ہوگئی جبکہ3772 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔