ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد عالم کو والدہ کی دعا لگ گئی

PAKvWI Test
کیپشن: Fawad Alam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کرنے والے فواد عالم کا کہنا ہے کہ میچ سے پہلے ان کی والدہ سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اس میچ میں تم سنچری بناؤ گے۔

جمیکا ٹیسٹ میں زبردست سنچری اسکور کرنے والےمڈل آرڈربلے باز فواد عالم کا کہنا تھا کہ ماں کی دعا ساتھ ہو تو ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے۔پہلے روز وکٹ آسان تھی نہ موسم، پہلے روز گرمی اور حبس بہت زیادہ تھا۔ اللہ جب دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پانچ مختلف ممالک میں سنچریاں بنانے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ہمیشہ اپنے والد سے متاثر ہوا ہوں۔زندگی میں اونچ نیچ چلتی رہتی ہے مگر میرے والد نے ہمیشہ حوصلہ بڑھایا۔

فواد عالم کی شاندار سنچری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوشی اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کوئی فواد عالم کو لیجنڈ کہہ رہا ہے تو کوئی ان کے سٹائل سے متاثر نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز  302 کے سکور پر ڈکلیئر کردی۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے فواد عالم نے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی اور  124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی باؤلرز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز پر ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ 4،کائیرن پوویل 5 اور روسٹن چیس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور فہیم اشرف نےایک وکٹ حاصل کی۔