ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ماں بیٹی سے اجتماعی  زیادتی کا ایک اور واقعہ

لاہور میں ماں بیٹی سے اجتماعی  زیادتی کا ایک اور واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خواتین غیر محفوظ، موٹر وے کے بعد لاہور کے علاقے  چوہنگ میں ماں بیٹی سے رکشہ ڈرائیور،ساتھی کی زیادتی کا واقعہ، پولیس نےزیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقےچوہنگ میں ماں بیٹی سےرکشہ ڈرائیور،ساتھی کی زیادتی، پولیس نےزیادتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ایف آئی آر  کے مطابق رکشہ ڈرائیور، ساتھی نے مسافر خاتون،بیٹی  سے زیادتی کی ،وہاڑی کی 35 سالہ  خاتون اور 15 سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور آئی تھی ، انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ سے صدر کینٹ جانے کے لیے رکشہ لیا  جبکہ  رکشہ ڈرائیور ماں ،بیٹی کو ایل ڈی اے ایوینو لے گیا جہاں  رکشہ ڈرائیور نےساتھی کےساتھ مل کر  ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس  حکام کے مطابق  ایک  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا  جبکہ دوسرے ملزم کی   گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل  دیدی گئیں،جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔ آئی جی پنجاب کے مطابق دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپےماررہی ہیں۔