ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے انجم فاروق نامی اشتہاری ملزم گرفتار کیا جبکہ کوٹ لکھپت پولیس نے اشتہاری ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔ اس طرح نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرکے اشتہاری ملزم مشتاق گرفتار کیا جبکہ گلبرگ پولیس نے عظیم نامی اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزمان فراڈ،دھوکہ دہی سمیت جعلی چیک اور دھمکیاں دینے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

دوسری جانب فیصل ٹائون کے علاقے میں پولیس مقابلے کا معاملہ، مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت نہ ہوسکی، پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے لواحقین کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ پولیس ڈاکووں کی شناخت کی کوشش کررہی ہے. پولیس کے مطابق گزشتہ رات دوران واردات، پولیس مقابلے میں دو ڈاکووں ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈاکوؤں کی لاوارث لاشیں جناح اسپتال مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer