ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر سیدھی فائرنگ

 لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر سیدھی فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)فیروزوالامیں بچوں کی لڑائی میں بڑے گود پڑے، صلح کی غرض سے آئی ایک پارٹی نےگھر کی چھت سے واقعہ کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواحی علاقہ فیروز والا کی امامیہ کالونی میں بچوں کی لڑائی  میں فائرنگ کی گئی، نیچے گلی میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو بنانے والی فوزیہ نامی لڑکی پر سیدھا فائر کیاگیا، عینی شاہدین کا کہناتھا کہ   لڑائی کی ویڈیو بنانے والی لڑکی پر سیدھا فائر کیا گیا ،پولیس نے لڑکی پر سیدھی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم غضنفر کو ضلع کچہری فیروزوالہ میں مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ نیچے گلی میں ہونے والی لڑائی پر ایک لڑکی گھر کی چھت سے واقعے کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہے کہ اسی دوران ایک شخص نے پسٹل سے سیدھا فائر لڑکی پر کیا گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی بالکل محفوظ رہی،پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer