ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا کی سبسڈی ختم، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھیں گے

واسا کی سبسڈی ختم، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قیصر کھوکھر، علی رامے) بزدار سرکار نے پنجاب کے 5 بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان اورفیصل آباد  واسا کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ہاؤسنگ ذرائع کے مطابق واسا سے 2 ارب کی سبسڈی واپس لے لی جائے گی، سبسڈی ختم ہونے پر 5 شہروں کے واسا اپنے ذرائع سے ریونیو پیدا کریں گے،  واسا غیر قانونی کنکشنز ختم، بلنگ کے نظام اور اپنی کارکردگی کو بہترکریں گے، اس حوالے سے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ واسا اپنا ٹیرف نہیں بڑھا سکیں گے بلکہ سبسڈی کا بوجھ صارفین کی بجائے اپنے وسائل سے پورا کریں گے۔

علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کی تیاری، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تجاویز کیلئے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی تین ہفتوں میں کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے سے متعلق مختلف تجاویز پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے، کمیٹی میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹری اورسیکرٹری پنجاب پی ٹی اے شامل ہیں۔

 اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ نے نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 25سے 30 فیصد اضافے کی تجویز دی تھی،محکمہ ٹرانسپورٹ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی،9 اگست کو کابینہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی سمری مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ  بڑی عید پر عمران حکومت نے عوام پر نیا پٹرول بم گرایا تھا، پٹرول 3روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈڈیزل 5روپے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 62پیسے فی لیٹر مہنگا  کیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا، اب ایک لیٹر پٹرول 107 روپے 97 پیسے، ڈیزل106 روپے 46 پیسے میں مل رہا ہے۔ 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer