لیسکو ملازمین کے لئے شاندارخبر

لیسکو ملازمین کے لئے شاندارخبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)لیسکو کے200 ملازمین کےکنٹریکٹ میں1سال کی توسیع کردی گئی، کمپنی چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے منظوری دےدی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو ملازمین کی مدت ملازمت میں 1سال کی توسیع کردی گئی،لیسکو کے200 ملازمین کےکنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیاتھا جن کی مدت ملازمت ختم ہونے کے قریب تھی، کمپنی چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے منظوری دےدی، اگست 2021 تک مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،دوران ڈیوٹی جاں بحق ملازمین کےلواحقین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائےگا۔

قوانین کے مطابق ملازمین کےبچوں کو گریڈ ون سے پندرہ تک بھرتی کیا گیا تھا،بھرتی کے بعد اگست میں ایک سال کا کنٹریکٹ ختم ہوا،جس کے بعد اگست 2021 تک مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کمپنی پالیسی کے مطابق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں لیسکو نےاٹھائیس ایس ڈی اوزکو ایڈیشنل ایکیسئن کےعہدے پرترقی دی،اس حوالے سےجنرل مینجر ٹیکنیکل معین الدین کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں کامیاب ہو نے والوں کواگلےگریڈ میں اپ گریڈ کیا گیا،علاوہ ازیں کمپنی نےتمام ایس ڈی اوز سےدستاویزات جمع کرلی تھیں،جس میں نیب اورایف آئی اے میں زیر سماعت کیسزکی تفصیلات میں طلب کی گئی تھیں۔اسی طرح شعبہ انٹرنل آڈٹ سےافسران کےخلاف آڈٹ پیراگراف کی تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں۔

دستاویزات کےمطابق ایس ڈی او شعیب ڈوگر،ایس ڈی اوٹاون شپ تنویر حیدر شاہ،ایس ڈی او عامراقبال،ایس ڈی او سید پوراعجازمل،ایس ڈی اوانگوری باغ نعیم جمالی،ایس ڈی او مصطفی نازاورامجد حسین بھٹوکےکوائف جمع کیےگئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer