شاہد آفریدی کا 15سال سے بند پبلک لائبریری کو بحال کرنے کا اعلان

شاہد آفریدی کا 15سال سے بند پبلک لائبریری کو بحال کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: معروف سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کا  15 سال سے بند  پبلک لائبریری کو بحال کرنے کا اعلان،   شاہد خان آفریدی  نے ایک صارف کی ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ کیا اور کہا کہ پبلک لائبریری کوشاہد آفریدی فاونڈیشن کی تعاون سے بحال کیا جائے گا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کے ایک باشندے احسان ٹیپو محسود نے پبلک لائبریری  کے حوالے سےٹویٹ کیا تھا کہ لائبریری گندگی کا ڈھیربن چکی ہے،   پبلک لائبریری کو جلد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ جوابی ٹویٹ میں شاہد خان آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہے اور تعلیم مشعل راہ ہے، شاہد آفریدی فاونڈیشن کی تعاون سے لائبریری کو بحال کیا جائے گا۔ 

 

لائبریری کی بحالی  کے لئے  جلد شاہد آفریدی کی جانب سے قدم اٹھانے کا امکان ہے،  تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائبریری ایک کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے،  فرنیچر و دیگر انتظامات انتہائی خراب پڑے ہیں، لائبریری کا کوئی خاص حفاظتی اقدام بھی نظر نہیں آرہا۔


 ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان دور جدید میں بھی لائبریری کی افادیت  سے محروم  ہو رہے ہیں،  انتظامیہ 15 سال بعد عوامی اور میڈیا کے دباومیں آ کر صرف صفائی کا تھوڑا بہت کام کرچکی۔

Shazia Bashir

Content Writer