ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کوچز میں ردوبدل کرنے پر ناخوش

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کوچز میں ردوبدل کرنے پر ناخوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: چھ صوبائی کوچز کی تعیناتی،  ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر  مصباح الحق کوچز  میں رد و بدل کرنے پر ناخوش ہیں۔موجودہ سلیکشن پالیسی میں چھ صوبائی ہیڈ کوچز سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق    مصباح الحق نئے کوچز  کی تقرریوں پر حتمی مشاورت نہ کیے جانے پر نالاں ہیں، موجودہ سلیکشن پالیسی میں چھ صوبائی ہیڈکوچز سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ ابتدائی مشاورت میں مصباح الحق نے اعظم خان کی جگہ باسط علی کی تعیناتی کی حمایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ہیڈکوچزباسط علی، عبدالرحمٰن، فیصل اقبال،عبدالرزاق، شاہد انور اور محمد وسیم سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ مصباح الحق کے مطابق اس اہم معاملے میں باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا چاہئے تھا۔ گزشتہ برس مصباح الحق نے خود تمام معاملات کی نگرانی کی تھی۔ اس مرتبہ ہائی پرفارمنس سنٹر حکام نے انٹرویوز اور فہرستوں کو تیار کیا۔

ذرائع کے مطابق  قائد اعظم ٹرافی چیمپئن سنٹرل پنجاب کے ہیڈکوچ اعجاز جونئیر کو نظر انداز کرنے پر مصباح الحق ناراض ہیں۔چار نئے چہرے باسط علی، عبدالرزاق، فیصل اقبال اور شاہد انور سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔فیصل اقبال طویل عرصے سے سوشل میڈیا اور میڈیا پر مصباح الحق پر کھلم کھلا تنقید کرتے رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer