محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے اور محرم کے دوران فوج اور رینجرز طلب کی جائیں گے اور موبال فون بھی جام رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے    

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی سی اور ڈی پی او کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر محرم کے سکیورٹی انتظامات کا پلان تیار کریں اور حساس مقامات کی نشاندہی کریں اور محکمہ داخلہ کو اس ھوالے سے آگاہ کریں۔ محکمہ داخلہ نے محرم کے دوران فوج اور رینجرز کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دسویں محرم کو موبائل فون بھی جام کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ پالیسی گائیڈ ۔لائن تمام اضلاع کی انتظامیہ کو جاری کر دی ہے ۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ سابقہ سال کے محرم کے تمام سکیورٹی انتظامات اس سال بھی وہی رکھے جائیں گے۔ محرم کے دوران پولیس ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer