ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب:   مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا فیصلہ

نیب:   مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: شریف خاندان کے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ،   مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثہ جات منجمد کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی و فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلہ میں ایل ڈی اے، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، ایکسائز سمیت مختلف محکموں کو اثاثہ جات کی خرید و فروخت پر پابندی کا مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 زرائع کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خطوط لکھے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer