پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی نیب پیشی

پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی نیب پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نیب لاہور میں پیش، تفتیشی ٹیم نے ایک گھنٹہ 15منٹ تک پوچھ گچھ کی، رانا مشہود نے کہا ہے کہ اب ہماری اوازوں کا نہیں دبایا جاسکتا، میرے خلاف انکوئری جھوٹ کا پلندا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود یوتھ فیسٹیول انکوئری میں تیسری بار نیب لاہور میں پیش ہوگئے، نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا مشہود سے ایک گھنٹہ 15منٹ تک پوچھ گچھ کیں اور یوتھ فیسٹیول میں غیر قانونی ٹھیکوں کے حوالے سے سوالات کیے۔

نیب میں پیش کے موقر پر میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے کہا کہ نیب کے ایگزیکیٹو بورڈ نے میرے خلاف انکوئری بند کی تھی اس انکوئری کو دوبارہ کھولنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سابق صوبائی وزیر کھیل نے لیگی رہنماووں کی گرفتاری پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو پکڑ کر جمہور کی اواز دبائی جارہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer