پرائیویٹ سکول مالکان کی من مانیاں، پنجاب حکومت کا کارروائیوں کا فیصلہ

پرائیویٹ سکول مالکان کی من مانیاں، پنجاب حکومت کا کارروائیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پرائیوٹ سکول مالکان ایک بار پھر من مانیاں کرنے لگے، فیسوں میں مزید اضافے کی شکایات، پنجاب حکومت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو اضافی فیس لینے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ سکول مالکان کی جانب سےفیسوں میں اضافے پروالدین نےحکومت پنجاب کے شکایت سیل میں شکایات کا اندراج کرایا جس پرحکومت متحرک ہو گئی، محکمہ سکول ایجوکیشن حکام نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکولوں کو فیسوں میں قانونی فیصلے کے مطابق سالانہ پانچ فیصد اضافے کی اجازت ہے، جبکہ آٹھ فیصد اضافے کی اجازت صرف ایس ای ڈی کو ثابت کرنے کے بعد دی جائےگی۔

حکام کے مطابق اجازت کے بغیر فیس بڑھانے پر اسکول کو بند کردیا جائے گا جبکہ والدین کسی بھی قسم کی بے ضابطگیوں کےثبوت کے ساتھ اپنے ضلعی سی ای او کو رپورٹ کریں، حکام کا کہنا ہےکہ قانون کے مطابق فیسوں میں اضافہ کرنے والے پرائیوٹ سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer