(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے نادہندگان سے ریکوری کے لئے کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی جبکہ گھریلو صارفین 30 اگست سے قبل بلوں کی ادائیگی پر اقساط کرا سکیں گے۔
لیسکو نے کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی ہے، گھریلو صارفین کو بھی مشروط اقساط کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، گھریلو نادہندگان 30 اگست تک دو اقساط کی شکل میں بلوں کی ادائیگی کر سکتے ہیں تاہم جولائی کے بلوں کو اگست میں ہی وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے ریکوری کرنے کی ہدایت کر دی ہے، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے، واجبات کی وصولی کے لئے آپریشن ونگ افسران کو متحرک ہونے کا بھی دیدیا گیا