رات کی تاریکی میں سریوں سے لدی گدھا گاڑیاں موت باٹنے لگیں

 رات کی تاریکی میں سریوں سے لدی گدھا گاڑیاں موت باٹنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مال برداری کے لیے استعمال ہونے والی گدھا گاڑیاں وبال جان بن گئیں، رات کی تاریکی میں سریے سے لدی گدھا گاڑیاں موت باٹنے لگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے گدھا گاڑیوں کے ذریعے کھلے عام سریے کی منتقلی شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں، ریڑھی بان کئی کئی گزباہر لٹکتے ہوئے سریے کے ساتھ سفر کرنے لگے۔

جس سے نا صرف حادثات رونما ہوتے ہیں بلکہ ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہوتی ہے، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے ریڑھی بانوں کو سینکڑوں من وزنی سریے کےساتھ سفر کرنے پرروکنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سریے کی منتقلی ریڑھیوں کی بجائے بڑی گاڑیوں میں کی جانی چاہیے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer