ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ماہ جبین اور رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گااور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔
پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، joyland نہیں!
جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات/ساسوں کی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ہورہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا اور تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی۔ پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، joyland نہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2023
مریم نواز نے عمران خان کےبیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سپریم کورٹ کا نہیں بلکہ ساس کورٹ کا،، واضح رہےکہ عمران خان نے بیان دیا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر نکلوں گا۔
سپریم کورٹ کا نہیں، ساس کورٹ کا ! https://t.co/B5xnpeWdl2
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2023