واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

 واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ ایک پرانے فیچر کو کچھ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان کیا۔واٹس ایپ میں ڈس اپیئرنگ میسج فیچر کو 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں ٹیکسٹ میسج مخصوص وقت (24 گھنٹے، 7 دن اور 90 دن) کے بعد غائب ہوجاتا ہے۔

اب اس فیچر کو کچھ بدلا گیا ہے اور ایسے میسج کو صارف اب آپ اپنے پاس محفوظ رکھ سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کو سینڈر سب پاور کا نام دیا ہے اور یہ ایسا فیچر ہے جو بھیجنے اور موصول کرنے والے صارف کی مرضی پر ہی کام کرے گا۔یعنی جب تک ڈس اپیئرنگ میسج بھیجنے والے صارف کی مرضی نہیں ہوگی اس وقت تک آپ اس میسج کو محفوظ نہیں کر سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر سے میسج بھیجنے والے کو اس وقت 'ویٹو' پاور مل جائے گی جب موصول کرنے والا میسج کو محفوظ کرنے کی کوشش کرے گا۔

فیچر کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ کو کوئی فرد ڈس اپیئرنگ میسج بھیجتا ہے تو آپ اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں۔ایسا کرنے کے بعد اوپر ریپلائی، ڈیلیٹ، فارورڈ آئیکون کے ساتھ بک مارک کا آپشن بھی نظر آئے گا، اس پر کلک کردیں۔ایسا کرنے پر اس میسج کو بھیجنے والے صارف کو آگاہ کیا جائے گا کہ آپ اس میسج کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ اس کی اجازت دیتا ہے تو اس مخصوص میسج پر بک مارک آئیکون بن جائے گا۔

البتہ اگر میسج بھیجنے والا تیار نہیں ہوتا تو وہ میسج طے شدہ وقت کے بعد ڈیلیٹ ہو جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا