عید الفطر پر باغوں کا شہر لاہور سنسان ہو گیا

عید الفطر پر باغوں کا شہر لاہور سنسان ہو گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: عید الفطر کی خوشیاں اپنوں کیساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کو واپسی عید الفطر پرشہر سنسان ہو گیا، لاہور میں عام دنوں میں سٹرکوں پر بیک وقت 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہیں،عید کی چھٹیوں کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد تین سے چار لاکھ کے درمیان رہ گئی ۔

عید الفطر کی خوشیاں اپنوں کیساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی گھروں کو واپسی عید الفطر پرشہر سنسان ہو گیا،  لاہور کی سڑکیں عید کے دوسرے روز بھی سنسان ہیں،  پچھتر لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں کے شہر میں گاڑیوں کی تعداد صرف تین سے چار لاکھ رہ گئی ہے،سنسان سڑکوں پر حد رفتار کو کنٹرول کرنے کیلئے وارڈنز کو اہم شاہراوں پر تعینات کیا گیا ہے، عام دنوں میں سٹرکوں پر 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں بیک وقت چلتی ہیں،عید کی چھٹیوں میں سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد تین سے چار لاکھ کے درمیان ہے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق شہری سنسان سڑکوں پر اوور سپیڈنگ اور سگنل توڑنے سے گریز کریں،ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیور کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔