ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے کل سے پنجاب بھر کے انتخابی حلقوں میں باقاعدہ الیکشن مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ کل سے انشاء اللہ پنجاب کے تمام حلقوں میں تحریک انصاف الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دے گی، یہ تیار ہوں نہ ہوں، ہم تیار ہیں۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کا حکم دے رکھا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کی خدشات دور کرنے کیلئے نئی کمیٹی قائم کرنے پر مشاورت کی، سابق وزیر اعظم نے عید کے پہلے روز ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے خدشات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مجوزہ ریویو کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعجاز چودھری سمیت دیگر شامل ہوں گے۔