ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے عید پر لاہوریوں کو برُی خبر سنادی

محکمہ موسمیات نے عید پر لاہوریوں کو برُی خبر سنادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سورج آنکھیں دکھانے لگا، محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔ 

  محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،حیدرآباد، لسبیلا، مٹھی، موہنجوداڑو، خیرپور اور پڈعیدن میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،کراچی 35، ملتان 34، پشاور 32، اسلام آباد 28 اور کوئٹہ 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،اسی طرح مظفر آباد 23، گلگت17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  شہر لاہور میں سورج نےآنکھیں دکھانا شروع کر دیں, شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا،آج  کم سےکم درجہ حرارت19،زیادہ سےزیادہ 34ڈگری ریکارڈکیاجائے گا،   آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔