ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو ..۔عمران خان نے بڑی دھمکی دیدی

 سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو ..۔عمران خان نے بڑی دھمکی دیدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے،عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

 تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی جنگ اس لئے ہے ہر کوئی قانون کے نیچے ہو، آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، غلامی میں ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارا وزیراعظم باہر جا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے۔

 چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہی، پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے تو انصاف کا نظام ٹھیک کرنا پڑے گا، ایک کروڑ پاکستانی باہر ہیں وہ سرمایہ کاری کریں گے تو ڈالر آ جائیں گے۔

 سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں، یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں، ہم ملک میں انصاف اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، جہاں بڑے چوروں کو نہ پکڑا جائے تو وہ قوم نیچے چلی جاتی ہے۔