حمزہ شہباز کی پریشانیوں میں مزید اضافہ؛تقریب حلف برداری پھر ملتوی

حمزہ شہباز کی پریشانیوں میں مزید اضافہ؛تقریب حلف برداری پھر ملتوی
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک مرتبہ پھر ملتوی،پنجاب حکومت کا طیارہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کو اسلام آباد سے لینے کےلیے بجھوایا گیا۔

تفصیلات کےمطابق نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دوسری مرتبہ ملتوی کردی،گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری کے انتظامات مکمل کیے گئے۔پنجاب حکومت کا طیارہ بدستور اسلام آباد میں موجودہ ہے۔پنجاب حکومت کا طیارہ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کو اسلام آباد سے لینے کےلیے بجھوایا گیا۔

حلف برداری تقریب کب ہوگی سب بتانے سے قاصر ہیں کیونکہ قبل ازیں آج شام چاربجے تقریب حلف برداری کا وقت دیا گیا جو بعد میں تبدیل ہوا۔گورنر ہاؤس انتظامیہ ایوان صدر کے تحریری حکمنامے کی منتظر ہے ۔تاحال ایوان صدر سے کوئی بھی تحریری حکمنامہ موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ابھی تک حلف سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا،اطلاع ملنے کے بعد ہی صادق سنجرانی لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، پنجاب حکومت کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ کھڑے رہنے کے بعد صادق سنجرانی کو لئے بغیر ہی خالی لوٹ آیا تھا۔

حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے 198 ارکان قومی اسمبلی اور 197 ارکان صوبائی اسمبلی کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے حمزہ شہباز کی حلف بردای تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer