میثاق جمہوریت پارٹ 2 ، اعلامیہ جاری

سابق وزیراعظم نوازشریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
کیپشن: Nawaz Sharif , Bilawal Bhutto
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات میں طے ہوا ہے کہ ملک کی تعمیرنو  کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ آئینی فتح کے بعد آگے بڑھنے کے طریقوں پر گفتگو کے لیے ملاقات ہوئی، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ جب بھی ملکر کام کیا تو بڑی کامیابی ملی اور طے پایا کہ ملک کی تعمیرنو کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کےنامکمل کام کو مکمل کرنے پربات چیت ہوئی، جمہوری قوتوں کے اتفاق سے وسیع روڈ میپ پر گفتگو ملاقات کا حصہ تھی۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا نئے چارٹر کے راستے پر غور کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس ضروری ہے، عوام تباہ کن معاشی بدانتظامی اور بے مثال نااہلی کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔
ملاقات میں کہا گیا کہ مشترکہ اہداف سخت معاشی سلائیڈ تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے ، عمران خان ملک کو نیچے لے کر گئے، خوفناک غلطیان اور خارجہ پالیسی پر خود ساختہ تجارت کی گئی، جمہوری پارٹیوں پر حملوں کے گہرے زخموں کو ٹھیک کرنا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor