شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

Film Chaudhry Trailer
کیپشن: Film Chaudhry Trailer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن(زین مدنی) انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کہلائے جانے والے سندھ پولیس کے شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم”چودھری“ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

شہید ایس ایس پی چودھری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے،اْن کی بہادری اور دلیری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اْن کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی انہوں نے دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا،اس موقع پر اْن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔

کراچی میں امن کے لیے شہید چو دھری اسلم کی بے مثال خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا، پولیس کے شیر کہلائے جانے والے چودھری اسلم کا ایک منفرد ہی انداز تھا، انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اْن کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔

معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چودھری‘ میں شہید چودھری اسلم کا کردار طارق اسلام خان ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اظفر علی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج، ثنا فخر  اور یاسر حسین شامل ہیں، نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں، فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔

خیال رہے کہ دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے شہید چودھری اسلم 9 جنوری  2014کو لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گروں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے، ’لاج پروڈکشن‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’چودھری‘ 27 مئی 2022 کو ریلیز کی جائے گی۔