پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ریسٹورنٹس میں چھاپہ مار کارروائیاں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ریسٹورنٹس میں چھاپہ مار کارروائیاں
کیپشن: Punjab Food Authority
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ریسٹورنٹس میں چھاپہ مار کارروائیاں،گلبرگ میں اونچی دکان پھیکا پکوان کے مصداق معروف ریسٹورنٹس ناقص کوالٹی پر بند کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمال ون اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع بڑی فوڈ چینز پر چھاپے مارے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا ہےکہ 5 کی پروڈکشن بند کرکے ایک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ 4 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں، سیکنڈ کپ کافی، موکا کافی، ساشاز، گناشے اور شگاف کی پروڈکشن بند کی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایکسپائر اشیاء کی موجودگی، ناقص صفائی پر بند کیا گیا۔ مہنگے ریسٹورنٹس میں پھپھوندی لگی ڈبل روٹی کے استعمال، کچن میں کاکروچز کی بھرمار پائی گئی۔ ایکسپائر بن، ناقص چیز اور کھلے غیرمعیاری اجزاء کا استعمال بھی موقع پر پایا گیا۔ شعیب خان جدون کے مطابق کیفے ایلانتو، میندرین کچن، کیفے ذوق اور سالٹ اینڈ پیپر کو غیرتسلی بخش انتظامات پر جرمانے عائد کیے گئے۔