چیئرمین ایچ ای سی کا 4 ممبران کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ

چیئرمین ایچ ای سی کا 4 ممبران کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ
کیپشن: HEC
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہائرایجوکیشن کمیشن کے4 ممبران کی رکنیت منسوخ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری نے وزیراعظم شہبازشریف کوچاروں نام بجھوادیے ہیں، جن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹرعطاء الرحمان،سابق سیکرٹری پلاننگ کمیشن شیخ اکرم،نادرا پنجوانی اورعارف بٹ شامل ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرطارق بنوری نے کمیشن کے باقاعدہ اختیارات ملنے کے بعدسب سے پہلا ایکشن لیتے ہوئے کمیشن کے غیرقانونی ممبران کی رکنیت ختم کرنے کیلیے عدالت عالیہ کے بعداب وزیراعظم شہباز شریف کے نام باقاعدہ لیٹرجاری کردیاہے جس میں کہا گیاہے کہ کمیشن کے ممبران میں ازخوداورمبینہ سفارش کے باعث تعینات ہونے والے4ممبران کی رکنیت ختم کی جائے۔

ذرائع کا کہناہے کہ غیرقانونی کمیشن ممبران کی معطلی کے بعد کمیشن کے ممبران کی شفاف تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد ایچ ای سی کے مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔