شعیب ملک نے مصباح الحق کو کوچنگ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

شعیب ملک نے مصباح الحق کو کوچنگ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: Shoaib Malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)زمبابوے کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی اپ سیٹ شکست،سابق کپتان شعیب ملک کی ٹیم انتظامیہ اور کوچ مصباح الحق پر کڑی تنقید، مصباح الحق کو وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیل کے مطابق  اپنے ٹویٹر پیغام میں شعیب ملک کا کہنا تھاکہ ٹیم کے فیصلہ سازوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے، کپتان اور چیف سلیکٹر کو بہتری کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا میرے خیال میں قومی ٹیم کو وائٹ بال کرکٹ کے لئے ایسے انٹر نیشنل کوچ کی ضرورت ہے جو کھیل سمجھتا ہو۔

سابق کپتان نے اپنے ٹویٹ میں ٹیم میں سلیکشن میں پسند و ناپسند کا بِھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا پسند و نا پسند کی بنیاد پر سلیکشن ہورہی ہے جوکہ غلط ہے،جب کپتان کو فیصلے نہیں کرنے دیتے تو یہ سب ہونا لازمی ہے۔

مزید پڑھئے: بابراعظم نے زمبابوے سے ہارنے پر ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟

واضح رہے کہ پاکستانی بلے بازوں نے باؤلرزکی محنت پرپانی پھیردیا۔پاکستان ایک119 رنز کاآسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کےخلاف پہلی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستانی ٹیم اننگزکے آغاز سے ہی مشکلات کا شکاررہی اورصرف اکیس رنز پر ان فارم محمدرضوان ایک موقع ملنے کے باوجودتیرہ رنزبناکرچلتے بنے۔
فخرزمان ،محمدحفیظ اورآصف علی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام ہوئے،فخرزمان دو رنزبناکرکیچ دے بیٹھے۔محمدحفیظ نے پانچ اورآصف علی نے ایک سکور ہی بنایا۔بابراعظم نے اکتالیس رنزکی اننگزکھیلی لیکن تیزرنزبنانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اننگزکے آخری میں دانش عزیز نے بائیس رنزبنائے لیکن وہ ٹیم کوکامیابی نہ دلاسکے۔پاکستان کے سات کھلاڑی دوہراہندسہ بھی کراس نہ کرسکے۔زمبابوے کی طرف سے جونگوی نے چار اوربوری نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورزمیں صرف ایک 118 رنزبناسکی۔کامون ہوکم وے چونتیس رنزبناکر ٹاپ سکورر رہے۔پاکستان کی جانب سےمحمد حسنین اور دانش عزیز نے دو دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔تین میچوں کی سیریزایک ایک سے برابرہوگئی، تیسرا میچ اتوارکو کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer