ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی معروف شخصیت کا انتقال؟ حقائق سامنے آگئے

بالی ووڈ کی معروف شخصیت کا انتقال؟ حقائق سامنے آگئے
کیپشن: bollywood
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیت کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش کرہی ہیں،اصل حقیقت کھل کرسامنے آگئی،مداح بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف لیجنڈری اداکارہ تبسم کی گزشتہ دنوں موت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں جس پر ان کےچاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہی اظہار افسوس کیا جارہا تھا،اداکارہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے خود ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے سب بتادیا۔

مزید پڑھئے:معروف بھارتی اداکار کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

بھارتی اداکارہ تبسم نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں کی وجہ سے میں بالکل ٹھیک ہوں،تندرست اور اپنے خاندان کے ساتھ ہوں،یہ جو خبریں میرے بارے میں پھیل رہی ہیں وہ بے بنیاد،غلط ہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ اور میں یہ دعا کرتی ہوں کہ آپ بھی اپنے گھر میں حفاظت سے رہیں۔

واضح رہے کہ تبسم کا اصلی نام کرن بالا سچدیو ہے اور انہوں نے 1947 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کومقبول بنانے میں منفرد کردار کیا، ان کی مشہور فلموں میں ’بڑی بہن‘’نرگس‘، ’منجدھار‘کے علاوہ ایسی فلمیں شامل ہیں جس کی بنا پر ان کو بہترین اداکاری کے ایوارڈ سے بھی نواز گیا،وہ ان دنوں ٹاک شو ’پھول کھلتے ہیں گلش گلشن‘ کی بھی میزبان رہی ہیں۔ 

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer