جنید ریاض:لاہور میں موبائل سکول بنانے کیلئے بس خریدنے کا منصوبہ ختم کر دیا گیا،موبائل سکول منصوبہ کیلئے فراہم کردہ لاکھوں روپوں کے فنڈز ایڈیشنل کلاس رومز بنانے پر خرچ ہوں گے۔
موبائل سکول منصوبہ خواب بن گیا۔لاہور میں موبائل سکول بنانے کیلئے بس خریدنے کا منصوبہ ختم ہی کر دیا گیا۔موبائل سکول منصوبہ کیلئے فراہم کردہ لاکھوں روپے کے فنڈز ایڈیشنل کلاس رومز بنانے پر خرچ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے موبائل سکول منصوبہ کے فنڈز ایڈیشنل کلاس رومز بنانے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق موبائل سکول بنانےکا منصوبہ گزشتہ تعلیمی سال میں بنایا گیا تھا موبائل سکول بنانے کیلئے بس خریدنے پر اسٹریٹی کمیٹی کی جانب سے اعتراض لگایا گیا تھا، اسٹریٹی کمیٹی کےاعتراض کے باعث منصوبہ ایک سال سے کھٹائی میں تھا۔
دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موبائل سکول کیلئے فنڈز خرچ کرنے کی اجازت نہ ملنے پر منصوبہ وقتی طور پر روک دیا گیا ہے،اجازت ملتے ہی منصوبہ پر دوبارہ کام شروع کردیں گے۔