الخدمت فاؤنڈیشن کا ہسپتالوں کو کورونا سے متعلق حفاظتی سامان عطیہ

الخدمت فاؤنڈیشن کا ہسپتالوں کو کورونا سے متعلق حفاظتی سامان عطیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف کو کورونا سے متعلق حفاظتی سامان کی فراہمی جاری، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جنرل ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال کو 400 پی پی ای کٹس،200 ماسک اور 20 فیس شیلڈز عطیہ کیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے گلاب دیوی ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر حامد حسن سے ملاقات کی۔امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبدالغزیز عابد ،امیر جماعت اسلامی سنڑل پنجاب اکرام سبحانی بھی ہمراہ تھے۔ملاقات میں لیاقت بلوچ نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کیلئے 200 حفاظتی کٹس فراہم کیں۔

جنرل ہسپتال میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف میں امدادی سامان کی فراہمی کیلئے نائب امیر لیاقت لیاقت بلوچ نے صدر وائے ڈی اے جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمار یوسف سے ملاقات کی اور جنرل ہسپتال کو 200 پی پی ای کٹس،200 ماسک اور 20 فیس شیلڈز فراہم کیں۔

لیاقت بکوچ کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹنگ سہولیات کو بڑھانے کی جانب حکومت توجہ نہیں دے رہی،وزیر ہیلتھ ڈاکٹر ہونے کے باوجود اپنی کمیونٹی کو تر جیح نہ دے سکیں.
صدر وائے ڈی اے جنرل ہسپتال ڈاکٹر عمار یوسف کا کہنا تھا کہ کرونا وباء میں حکومت ابھی بھی ہوش کے ناخن نہیں لے رہی،ہیلتھ منسٹری مکمل ناکام ہے۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے. حفاظتی سامان اور امداد کا پہلا حق ڈاکٹرز کا ہے۔