ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا زائد عمر افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا زائد عمر افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا انتظامی پوسٹوں پر تعینات 55 سال سے زائد عمر افسران کو فارغ  کرنے کا فیصلہ کرلیا، انتظامی پوسٹوں پر 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسران کو بھی تبدیل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات 55 سال سے زائد عمر افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سکول ایجوکیشن نے انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کا سروس ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق انتظامی پوسٹوں پر 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسران کو بھی تبدیل کردیا جائے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن، سی ای اوز، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ایم ایز انتظامی پوسٹوں پر تعینات ہیں۔

انتظامی پوسٹوں پرتعینات مذکورہ افسران کو اپنا سروس ریکارڈ پرفارمہ پر جمع کرانا ہوگا، افسران سے سروس ریکارڈ کے حصول کے لئے سکول ایجوکیشن کی جانب سے پرفارمہ تیار کرلیا گیا۔ پرفارمہ کی کاپی صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو ارسال کردی گئی ہے، پرفارمہ پر ضلع اندراج کے ساتھ افسران کے دستخط اور انگوٹھا کا نشان بھی ثبت کرنا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں پارٹنر سکولوں کےرہنماوں نےشرکت کی، صدرایسپا شبیراحمدہاشمی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم پیف کے معاملات میں سیاسی مداخلت کرنا بندکریں،پیف پارٹنرسکولز ابھی بھی تین ماہ کے معاوضوں سے محروم ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ مرادراس کوجعلی انرولمنٹ کے نام پر کی جانیوالی کٹوتیوں کاحساب دینا ہوگا،معاوضوں کی عدم ادائیگی کے باعث پارٹنر سکولوں میں پڑھانے والے 4 لاکھ اساتذہ فاقوں پر مجبور ہیں۔

شبیر ہاشمی نے کہا کہ پیف کا بورڈ کسی صورت تحلیل نہیں ہونے دیں گے، مراد راس ایم ڈی پیف کو استعمال کرکے ادائیگیاں میں کٹوتیاں کرانا فوری بند کروائیں، انھوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران بلاجواز سکولوں کی رجسٹریشن کی منسوخی سے لاکھوں بچوں کا مستقل داو پر لگ چکا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer