ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف علی کو بیٹی کے علاج کیلئے امریکی ویزہ جاری

آصف علی کو بیٹی کے علاج کیلئے امریکی ویزہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) قومی کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی کا امریکا میں علاج ہوگا، آصف علی کی فیملی کو امریکی ویزہ جاری کردیا گیا۔

بلے باز آصف علی کی کینسر کے مرض میں مبتلا دو سالہ بیٹی کا امریکا میں علاج ہوگا۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی خصوصی دلچسپی سے آصف علی کی فیملی اور بیٹی کو ایک گھنٹے میں امریکی ویزہ جاری کردیا گیا۔ امریکی ویزہ جاری ہونے پر آصف علی اور ان کی فیملی نے امریکن قونصلیٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

قومی بلے باز نے مداحوں سے ان کی بیٹی کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔