متعدد ڈی آئی جیز کی خدمات وفاق کو دینے کا فیصلہ

متعدد ڈی آئی جیز کی خدمات وفاق کو دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: متعدد ڈی آئی جیز کی خدمات وفاق کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب میں پانچ سال سے زائد عرصہ سے خدمات انجام دینے والے پولیس افسران کی لسٹ مانگ لی۔    

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت صوبے سے دس کے قریب ڈی آئی جی کی خدمات واپس وفاق کو دینے کا پروگرام رکھتی ہے، پنجاب میں اس وقت چار ڈی آئی جی منظور شدہ اسامیوں سے زائد ہیں اور سات ڈی آئی جیز کی پنجاب حکومت سے خدمات مانگی گئی ہیں۔

 اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے آئی جی پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو ایک خط لکھا ہے کہ فوری طور پر پانچ سال سے زائد عرصہ سے کام کرنیوالے ڈی آئی جی رینک کے پولیس افسران کے نام بھیجے جائیں تاکہ فیصلہ کیا جاسکے کہ کس کو پنجاب سے سرنڈر کیا جائے اور کس کو نہ کیا جائے۔     

Shazia Bashir

Content Writer