وفاق میں نئی کابینہ کےاراکین کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاق میں نئی کابینہ کےاراکین کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاق میں نئی کابینہ کےاراکین کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ غیر منتخب افراد کوکابینہ کا رکن نہیں بنایا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری غلام یاسین بھٹی نےاے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کےتوسط سےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کیا، درخواست میں وفاقی حکومت، مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ سمیت 15 اراکین کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا کہ ایسا شخص وفاقی وزیرکےاختیارات استعمال نہیں کرسکتا جوقومی اسمبلی کارکن نہ ہو، درخواست گزاروکیل نےنشاندہی کی کہ آئین کی رو سےصرف عوام کا منتحب کردہ نمائندہ ہی وفاقی وزیر کےاختیارات استعمال کرسکتا ہے۔

درخواست گزارکےمطابق وزیراعظم عمران خان کی نئی وفاقی کابینہ غیر آئینی ہے، عدالت سےاستدعا کی گئی کہ عمران خان کی جانب سےغیرمنتخب ارکان کوکابینہ میں شامل کرنےکےاقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔   

Shazia Bashir

Content Writer