ڈی پی او بھکر عدالت طلب

ڈی پی او بھکر عدالت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پٹرول پمپ پر قبضہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی پی او بھکر مس شائستہ کو کو 7 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مسعود عابد نقوی نے اکبر نون کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی طرف سے اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت میں ڈی پی او بھکربھی پیش ہوئیں۔ فاضل جج نے عدالتی حکم کے باوجود پٹرول پمپ پرقبضہ کرنے پر ڈی پی او کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پٹرول پمپ پرقبضہ کیوں کیا گیا؟ ڈی پی اوبھکرنے جواب دیا کہ سابق آئی جی کی ہدایت پرپٹرول پمپ پرنفری کی تعیناتی اورخار دار تاریں لگائی گئیں۔

عدالت نے ڈی پی اوکو حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت پرپٹرول پمپ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں، درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ عدالت نے18 دسمبر کو حکم امتناعی جاری کیا، 22 دسمبر کوڈی پی اونےآئی جی کےحکم پرپٹرول پمپ پرقبضہ کرلیا۔

 پٹرول پمپ کی5 کنال اراضی درخواستگزارکےنام ہے، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت پولیس کوقیمتی اراضی سے محروم کرنےسےروکنے کا حکم دے۔

Shazia Bashir

Content Writer