فتح کے خواب آنکھوں میں سجائے شاہین انگلینڈ روانہ

فتح کے خواب آنکھوں میں سجائے شاہین انگلینڈ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) فتح کےخواب آنکھوں میں سجائے شاہین انگلینڈکیخلاف سیریزاورورلڈکپ میں حصہ لینےکیلئے گوروں کے دیس روانہ ہوگئے، قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 14جولائی تک قیام کرے گی۔

  قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہوئی تو پی سی بی حکام نے ان کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا، ذرائع کے مطابق انگلینڈ پہنچ کر قومی ٹیم کا دس روز ہ  تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی 20 اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلے گی، ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا جب کہ ہر ٹیم سیمی فائنل سے پہلے 9، 9 میچز کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری تیاری کیساتھ ورلڈکپ کیلئے جارہے ہیں، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قوم کو خوشیاں دیں گے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن بہترین کھیل پیش کریں گے، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی بیماری کی وجہ سے یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ محمد عامر اور آصف کیلئے بھی انگلینڈ کی سیریز  نہایت اہم ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer