شاہد ندیم سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیموں نے عالیہ ٹاؤن میں آپریشن کرتے ہوئے سو میٹر غیر قانونی پائپ لائن قبضے میں لے لی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنرل مینجر قیصر مسعود کی ہدایت پر ٹیموں نے عالیہ ٹائون شالامار میں گیس چوری کیخلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں سو میٹر غیر قانونی پائپ لائن پکڑی گئی، ٹیموں نے پائپ لائن اکھاڑ کر قبضے میں لے لی جبکہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے پائپ لائن بچھائی جا رہی تھی جس کیخلاف آپریشن کیا گیا۔