پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اتوار بازاروں کو سدھارنے کیلئے پلان تیار کر لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اتوار بازاروں کو سدھارنے کیلئے پلان تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:اتوار بازاروں میں مضر صحت اور رنگ زدہ اشیائے خورونوش کی مسلسل فروخت کا معاملہ، فوڈ اتھارٹی نے اتوار بازاروں کو سدھارنے کیلئے پلان تیار کر لیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اتوار بازاروں میں مضر صحت اور رنگ زدہ اشیائے خوردونوش کی مسلسل فروخت پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، اب اتوار بازاروں میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر متعلقہ زون انتظامیہ کو بھی جرمانہ ہو گا، جبکہ غیر معیاری اشیاء برآمد ہونے پر متعلقہ سٹال مالک کیخلاف مقدمہ بھی درج ہو گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے اتوار بازاروں کی سخت چیکنگ کیلئے فوڈ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ہفتہ وار چیکنگ میں فوڈ عملے کو گلی سڑی سبزیاں، پھل، رنگ دار دالیں،مصالحے برآمد ہور ہے تھے، گزشتہ روز بھی فوڈ اتھارٹی نے اتوار بازاروں سے 2 من رنگ کی گئی دالیں، 50 کلو گلے سڑے پھل، 160 کلو سے زائد ناقص سبزیاں، 170 پیکٹ رنگین پاپڑ اور سلانٹز برآمد کی تھیں۔